اس ایپ میں مکمل قرآن اور اس کی ریڈنگ ہسٹری، درود شریف، استغفار، مراقبہ ٹائم تسبیح کے ساتھ شامل ہیں۔ اور اپنی اصلاح کے لیے اہم موضوعات اور نقشبندیہ اسباق بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نقشبندیہ سلسلہ کے حضرات کی مختصر سوانح بھی موجود ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ مکمل ٹریکنگ سسٹم بھی موجود ہے جس میں روز مرہ کی کارکردگی گراف کی صورت میں دیکھی جاسکتی ہے اور ۱۰ دن کی رپورٹ بھی جائزہ کے آپشن میں دیکھی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ گناہ کو چھوڑنے کے لیے محاسبہ کے نام سے سوالات موجود ہیں جن کے جوابات دینے سے امید ہے کہ آہستہ آہستہ گناہ چھوٹ جائیں گے۔
دینِ مبین پر مضبوطی سے عمل کرنے ،اپنی روحانی بیماریوں کے تدارک اور سلوک کے راستے پر چلنے والے طالبِ صادق کے لئے یہ ایپ بہت مفید ہوگی۔